12 فروری 2014 - 20:30
ایران عالمی سیاسی نقشے پر ایک نیا نظام

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی سیاسی نقشے پر ایک نیا نظام ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی سیاسی نقشے پر ایک نیا نظام ہے۔ علاءالدین بروجردی نے بدھ کی رات آئي آر آئي بی کے چینل ٹو سے گفتگو میں کہا کہ ایران نے ایرو اسپیس، ایٹمی انرجی، نانو اور اسٹم سلز سمیت مختلف میدانوں میں کافی ترقی کی ہے جس کے نتیجے میں وہ عالمی نقشے پر ایک نیا نظام بن کر ابھرا ہے اور دنیا بھر کے ریسرچ مراکز اس کی یہ ترقی دیکھ کر حیرت زدہ ہیں اور اسی لئے وہ  اس امر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ علاءالدین بروجردی نے کہا کہ دس برسوں کی مخالفت کے بعد امریکہ اور مغرب کا ایٹمی معاملے پر ایران کے ساتھ مذاکرات کرنا الٹے سیدھے بیانات کے ہمراہ معاہدے کی بات کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ مغرب، اسلامی جمہوریہ ایران کے حقائق کے سامنے تسلیم ہوچکا ہے اور اس کا سب سے بڑا سبب، ایران میں قومی اتحاد ہے۔ علاء الدین بروجردی نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی، بخوبی سمجھ چکےہیں کہ جب ایران  میں تیس  سے زائد برسوں کی پابندیوں کے بعد سٹیلائيٹ بنایا جاسکتا ہے تو اس کے معنی کیا ہوسکتے ہیں؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲